| سوز میں ڈھل رہی ہو؟ ڈھلتی رہو |
| ہجر میں پل رہی ہو؟ پلتی رہو |
| خوش ہوں تم بن بھی میں، یہ دیکھ کے تم |
| جانِ من جل رہی ہو؟ جلتی رہو |
| مجھے کھو کر تم اپنے ہاتھوں کو |
| بے سبب مل رہی ہو؟ ملتی رہو |
| کہتا تھا کج روی سے ٹل جاؤ |
| اب کے تم ٹل رہی ہو؟ ٹلتی رہو |
| میری منزل جدا ہے اب، سو تم |
| جس طرف چل رہی ہو، چلتی رہو |
معلومات