مدینے کے والی شہے دوسریٰ ہیں |
امامِ امم ہیں دلوں کی ندا ہیں |
ردائے کرم مصطفیٰ سے جہاں پر |
خلق کا جو کرتے سدا ہی بھلا ہیں |
اسیروں فقیروں کے رکھوالے آقؐا |
جہاں بھر کے سلطاں انہی کے گدا ہیں |
ہے ممنون ہستی درِ مصطفیٰ کی |
قدم ہیں نبی کے جو دافع بلا ہیں |
محبت نبی کی وہ تریاقِ جاں ہے |
جہاں لیتے جس سے مرض کی دوا ہیں |
نبی کے حسن سے حسن ہے دہر میں |
کراں اس دہر کے نبی سے ضیا ہیں |
ہے خاطر پیا کی یہ کونین ساری |
دہر کے یہ منظر انہی کی عطا ہیں |
سخی سے ملا فیض نورِ سحر کو |
اے محمود ہادی دلوں کی جلا ہیں |
معلومات