میری دعا ہے میرا وطن یہ
روشن ستاروں کی طرح چمکے
میرے خدا میرے اس وطن میں
کوئی نا راتوں کو بھوکا سو ئے
میرے وطن کی یہ ارض مقدس
قرآن وسنت کی سرزمیں ہو
میرے وطن کے یہ سارے مکتب
قرآن و سنت کے ہوں یہ مکتب
میرے وطن کے میدان و دریا
ساری ہی دنیا سے منفرد ہوں
میرے وطن کی یہ جھیلیں ندیاں
تیری ہی رحمت کے معجزے ہو ں
میرے وطن میں اب بدلے سب کچھ
قانون بدلے ایوان سارے
میرے وطن میں تہذیب آئے
انسان بدلے آداب سارے
اترے یہاں جو کوئی مصیبت
تیرے کرم سے وہ لوٹ جائے
میری دعا ہے میری دعا ہے
میرے وطن کی اک ہی دعا ہے

0
68