ضرُوری خُود کو سمجھو یا نہِیں سمجھو، ضرُوری ہو |
بظاہر اِستعارہ قُرب کا، صدیوں کی دُوری ہو |
اکڑ کر کہہ تو دیتے ہو کہ ہم ہیں جوہری طاقت |
بہے گا خُون اِنساں کا، وہ ہو شاہیں کہ سُوری ہو |
لو اب سے توڑ دیتے ہیں، جو محرُومی کے حلقے تھے |
مِلائیں ہاں میں ہاں کب تک، کہاں تک جی حضُوری ہو |
بڑی معصُوم خواہِش اب تو دِل میں سر اُٹھاتی ہے |
کِسی دِن سامنا جو ہو تو دِل کی آس پُوری ہو |
جنُوں کا مُعجزہ تھا ہم جو انگاروں پہ چل نِکلے |
اداکاری کا وہ عالم کہ جُوں کوشِش شعُوری ہو |
ہمیشہ کے لِیئے ہم یہ نگر ہی چھوڑ جائیں گے |
مگر اِتنا کرے کوئی ضمانت تو عبُوری ہو |
کمی تھوڑی سی رہ جائے تو مُمکِن ہے تدارُک بھی |
تلافی ہو نہِیں سکتی کہ جب دِل ہی فتُوری ہو |
ہمیں کرنا پڑے گا اِحترامِ آدمی لازِم |
سراسر بالا تر ہو کر وہ ناری ہو کہ نُوری ہو |
جِدھر دیکھو اُدھر اب موت کا سامان دِکھتا ہے |
رشِید اپنی کہانی یہ نہ ہو آدھی ادھُوری ہو |
رشِید حسرت |
معلومات