| تِیرہ شبی میں تاباں ستارا حسینؑ ہیں |
| مشکل گھڑی میں دیں کا سہارا حسینؑ ہیں |
| جب دینِ مصطفی کو د ھندلا گیا یزید |
| تب اس کو خوں سے جس نے نکھارا حسینؑ ہیں |
| گھائل ہوۓ ہیں جب بھی کسی کربلا میں ہم |
| اس دل نے بھی جواباََ پکارا حسینؑ ہیں |
| خود بڑھ کے تھام لیں گے وہؑ طوفان سے کہو |
| کشتی ہے گر بھنور میں کنارا حسینؑ ہیں |
| تاریکیوں کو چھانے نہیں دیتے وہ کبھی |
| عالم میں روشنی کا شمارا حسینؑ ہیں |
| عظمت حسینؑ کی میں بتاؤں کسی کو کیا |
| شانے پہ مصطفی کے ستارا حسینؑ ہیں |
معلومات