آپ دیوانہ کہہ کر بلاتے ہیں کیوں |
مجھ کو اپنا بنا کر بھلاتے ہیں کیوں |
شرم آتی ہے محفل میں گر آپ کو |
بے ادب ہوکے پھر کھانا کھاتے ہیں کیوں |
داد بھی کوئی جس انجمن میں نہ دے |
شعر اپنے وہاں پر سناتے ہیں کیوں |
لوگ ترچھی نظر سے ہی مر جائیں گے |
آپ ہاتھوں میں خنجر اٹھاتے ہیں کیوں |
پیار کرنا اگر جرم ہے جانَ من |
ظلم ڈھانے میں پھر ہچکچاتے ہیں کیوں |
جن کی فطرت میں ہے نفرتیں بانٹنا |
ان سے دستِ محبت ملاتے ہیں کیوں |
جب نہ کر پائیں عزت کسی کی ثمرؔ |
گھر میں مہمان کو پھر بلاتے ہیں کیوں |
معلومات