| مات ہو گی نہ زندگی میں ہمیں |
| رب نہ بھولے غمی خوشی میں ہمیں |
| ہے اطاعت فلاح کا رستہ |
| جو ملا حق کی روشنی میں ہمیں |
| جھوٹ دولت کما کے دے گا مگر |
| رب ملے گا تو راستی میں ہمیں |
| کفر کی تیرگی سے کھینچ کے آپ |
| لائے ایماں کی روشنی میں ہمیں |
| دے معافی گناہوں کی مولا |
| ڈھانپ رحمت کی چاندنی میں ہمیں |
معلومات