مسکرانے لگی ہے خاموشی |
دل لبھانے لگی ہے خاموشی |
دل میں جیسے ہی ان کی یاد آئی |
گنگنانے لگی ہے خاموشی |
دل کی دھڑکن ذرا ٹھہر جا تُو |
کچھ بتانے لگی ہے خاموشی |
بے تکلف تھی اب نجانے کیوں |
کچھ چھپانے لگی ہے خاموشی |
سخت دہشت زدہ ہوں جانے کیوں |
اب بلانے لگی ہے خاموشی |
ابتدا میں تو دل کو بھاتی تھی |
اب ڈرانے لگی ہے خاموشی |
پہلے سرگوشیاں یہ کرتی تھی |
اب چلانے لگی ہے خاموشی |
میں ہوں سقراطِ وقت اور مجھے |
کچھ پلانے لگی ہے خاموشی |
اتنی تاریکیاں ہیں اب شاہدؔ |
دل چبانے لگی ہے خاموشی |
معلومات