وہ بچھڑ کر یہاں سے اور کدھر جا ئے گا |
مجھ سے وہ دور اگر جاۓ گا مر جا ئے گا |
دیش کا بگڑا ہوا حال سدھر جا ئے گا |
تخت سے وقت کا حاکم جب اتر جا ئے گا |
یوں نہ گھبراؤ بُرے وقت سے میرے ہمدم |
وقت کا کام گزرنا ہے گزر جا ئے گا |
تم جو آجا ؤ مرے خواب کے گلشن میں کبھی |
گلشن خواب کا ہر پھول نکھر جا ئے گا |
کارناموں کو تو دیکھے گا سیاست کے جب |
پھر سیاست کا نشہ تم سے اتر جا ئے گا |
لٹ گیا جاتے ہی میں شہر محبت اے دوست |
تو بھی لٹ جا ئے گا گر تو بھی اُدھر جائے گا |
جب کہیں جاؤ ذرا ماں سے دعا لو یونسؔ |
کچھ نہیں ہو گا دعا لے کے اگر جا ۓ گا |
معلومات