آقا کی ولادت کا یوں جشن منائیں گے |
بازار سجاتے ہیں ہم دل بھی سجائیں گے |
آغاز تلاوت سے ہو صبح ولادت کا |
محبوبِ خدا آئے دنیا کو بتائیں گے |
کیا شان ہے آقا کی کیا بات ہے آقا کی |
ہر کوچہ و ہر گھر میں یہ نعرا لگائیں گے |
آقا نے اخوت کا جو جام پلایا تھا |
وہ جام محبت ہم پیئیں گے پلائیں گے |
یہ اول و آخر ہیں یہ ظاہر و باطن ہیں |
نبیوں کے یہ خاتم ہیں دنیا کو بتائیں گے |
قرآن ملا ہم کو آقا کے وسیلے سے |
آقا کی محبت میں قرآن سنائیں گے |
قرآن میں الله نے جو عہد کا فرما یا |
کر عہد عتیق اب تو ہر عہد نبھائیں گے |
معلومات