| اِن کو تو وَرْدی میں مِلنا، اُن کو سادہ کپڑوں میں!!! |
| —— |
| کون بَھلا اِتنا بھی سوچے کون پَڑے اِن لَفْڑوں میں |
| لیکن کیا یِہ فَرْق بَجا ہے ماڑوں میں اور تَکْڑوں میں |
| ہَم بیچارے عام سے شَہْری یِہ بارِیکی کیا جانیں |
| اِن کو تو وَرْدی میں مِلنا، اُن کو سادہ کپڑوں میں |
| (مرزا رضی اُلرّحمان) |
معلومات