| جزبہ کو اپنے دکھانا چاہئے |
| جھکتی ہے دنیا جھکانا چاہئے |
| ناز ہے مسکان تیرے نعرہ پر |
| ایسی ہمت بھی جتانا چاہئے |
| آندھی سے ٹکرانے کا ہو ولولہ |
| پانی فِتِّن کو پلانا چاہئے |
| جوشِ ایماں کا تقاضہ ہے یہی |
| آنکھیں دشمن سے ملانا چاہئے |
| امتحاں گر سامنے آئے یہاں |
| زورِ بازو آزمانا چاہئے |
| وقتِ نازک جب پڑے تو آگے ہو |
| ذات کو اپنے مٹانا چاہئے |
| فکریں ناصؔر اوڑھ لیتے ہیں کہیں |
| قوم کا قرضہ چکانا چاہئے |
معلومات