بیعت کیسے کر ڈالی آپ نے اندھیروں سے |
اپنے پاس موقع تھا روشنی بنانے کا |
ہاں پرندے آئیں گے گیت گنگنائیں گے |
انتظام ہے جب تک گھر میں آب و دانے کا |
وقت پر پرندے بھی گھونسلے کو آتے تھے |
پر مزاج بدلہ ہے ان دنوں زمانے کا |
تم نے ملنے آنا ہے اس دفعہ ضرور ازہر |
لیجئے گا خرچ ہم سے چاہے آنے جانے کا |
پہلے اک دواخانہ اس کے بعد قبرستان |
ہے پتہ یہی لوگوں اپنے آشیانے کا |
انقلاب لانا ہے تو ہنر بھی پیدا کر |
دے جواب جم کر پھر دشمنوں کے تانے کا |
گر علم اٹھانے سے بات نہ بنے ازہر |
حوصلہ کرو پیدا تیغ آزمانے کا |
معلومات