اس نے کہا کہ تحفے تحائف دیے تھے کیوں
میں نے کہا کہ تحفے میں وعدے میں فرق ہے
اس نے کہا کہ چھپ کہ وہ بوسے دیے تھے کیوں
میں نے کہا کہ بوسے کوئی عہد تو نہیں
اس نے کہا کہ جسم کا الحاق ہو گیا
میں نے کہا کہ روح ابھی ضم نہیں ہوئی
اس نے کہا کہ ہاتھ بڑھایا تھا کس لیے
میں نے کہا یہ ہاتھ کوئی ہتھکڑی نہیں
اس نے کہا کہ خواب ادھورے ہی رہ گئے
میں نے کہا کہ سب سے بڑا ہے سراب "کل"
میں نے کہا کہ آج سے تم ابتدا کرو
'کل ہو نہ ہو' یہ میں نے کہا کس کو ہے خبر

0
19