اس من کو بھی عطا ہو وہ حوصلہ اے مولا
حبِ نبی سے میرے دل کو سجا اے مولا
جس سے ملے حزیں کو جو زندگی ہے دائم
عشقِ حبیب کی وہ شیریں چکھا اے مولا
کافور کر دے میرے طالع کی تیرگی جو
مدحت لبیب رب کی وہ ہی سکھا اے مولا
کر دے مقدروں کے سارے درخشاں تارے
چوکھٹ کریمِ کی اب مجھ کو دکھا اے مولا
معراج رات لائے تحفے نبی جو ہم تک
ان سے مقدروں کو کر دے ضیا اے مولا
بن جاؤں بردہ میں بھی آلِ رسولِ رب کا
اس من کو ان کی حب سے روشن بنا اے مولا
محمود کا ہو سمرن ان پر درود دائم
ہر دم یہ کرنا چاہے جن کی ثنا اے مولا

0
29