کتنا ہے شجرۂ نسب اعلی حسین کا
بابا علی ہے اور نبی نانا حسین کا
اللہ اللہ معجزہ کیسا حسین کا
قرآن نیزے پر بھی سنانا حسین کا
اعلائے حق و دینِ نبی کے لیے ہی تھا
میدانِ کربلا بھی سجانا ـــــــحسین کا
وہ رزم کیسی تھی کہ سر اپنا کٹا کے بھی
باطل پہ پھر بھی فتح پا جانا حسین کا
کوئی بھی نام لیوا بچا کب یزید کا؟
اور اب بھی ہے زمانہ دِوانہ حسین کا
کرتے ہیں سائلوں کو عطا نعمتِ خدا
کیسا سخی ہے یارو گھرانہ حسین کا
رہتا ہے عاجز اس لیے دن رات شاد شاد
سائل ہے یارو! کیوں کہ پرانا حسین کا

0
17