خدا نے یوں ڈنکے نبی کے بجائے
قصیدے نبی کے ہیں قرآں میں آئے
حسیں حسن ان کا بنا حسنِ ہستی
ہیں اعلان کن کے امر نے سنائے
کیا ذکر اونچا نبی کا خدا نے
ہیں احساں خدا نے نبی کے جتائے
کئے وعدے رب نے کرے گا وہ راضی
جسے الضحیٰ سورہ سب کو بتائے
عُلیٰ ذکر ان کا سدا یوں رہے گا
دنیٰ میں خدا نے ہیں پردے اٹھائے
ہے بے مثل ان کو بنایا خدا نے
خدا کی ہے مرضی وہ قادر کہائے
اے محمود مولا کرے جو وہ چاہے
عبس غیر کوئی نہ پھر تلملائے

23