اے خدا تو از پئے شافع امم کردے کرم |
مشکلوں کا آفتوں کا بار ہے کردے کرم |
تو ہی تو ہےقرب والا ہر قریبی سے خدا |
جانتا ہے حال تو کیا حال ہے کردے کرم |
دور تجھ سے میں ہوا ہوں ہاۓ بد کاری سبب |
غفلتوں کا دل پہ اک آزار ہے کردے کرم |
میرے مولا تیرا بندہ ہوں نبھا لے مجھ کو تو |
درگزر کر ہر خطا غفار ہے کردے کرم |
مجھ کو رسوائی کی آفت سے خدا محشر کے دن |
تو بچانا بہر سرور اے خدا کردے کرم |
اپنے پیارے کے سبب تو مجھ کو دے دے نیک راہ |
ورنہ محشر میں بہت ہی مار ہے کردے کرم |
مرشدی غوث الوری کے صدقے کر آسانیاں |
زیر کردے ہر بلا مختار ہے کردے کرم |
جب تلک زندہ رہوں ایمان کی دولت ہو سنگ |
اور در سرکاربھی درکار ہے کردے کرم |
وقت آخر مرشدی کے جلووں میں نکلے یہ دم |
بس یہی ذیشان کی فریاد ہے کردے کرم |
معلومات