| نغمگی کھول دیجئے صاحب |
| درد کو بول دیجئے صاحب |
| کوئی تعبیر بن کے آیا ہے |
| آنکھ اب کھول دیجئے صاحب |
| دستکیں دے رہا ہے دل، دل کا |
| اب تو در کھول دیجئے صاحب |
| یہ کہانی کہانی کہلائے |
| اس میں کچھ جھول دیجئے صاحب |
| ہم محبت کی بھیک ڈالیں گے |
| دل کا کشکول دیجئے صاحب |
| دل محبت میں دل محبت میں |
| مول کے مول دیجئے صاحب |
| پیار سے باندھیں آپ یا میرے |
| بال و پر کھول دیجئے صاحب |
معلومات