آمنہ کے دل ربا پر نعت لکھ |
اُس نبی خیر الورٰی پر نعت لکھ |
ختم مرسل مجتبیٰ پر نعت لکھ |
شافیِ ء روزِ جزا پر نعت لکھ |
چاہتا اس دل کی ہوں رعنائیاں |
سن پیارے مصطفےٰ پر نعت لکھ |
بن کے آیا رحمۃ للعالمین |
اس نبی ء با حیا پر نعت لکھ |
بن کے آیا بے نواؤں کا نوا |
اس سخی نور الہدیٰ پر نعت لکھ |
جس کا سب نبیوں سے اعلیٰ مرتبہ |
اس حبیبِ کبریا پر نعت لکھ |
دکھ سبھی مٹ جائیں گے کرنا نہ غم |
عرب کے تو شہنشاہ پر نعت لکھ |
خود بخود ہی حاضری ہو گی تری |
شاعری کر پیشوا پر نعت لکھ |
چھوڑ ارشدؔ غزلیں وزلیں گیت سب |
بس محمد مصطفےٰ پر نعت لکھ |
مرزاخان ارشدؔ شمس آبادی |
معلومات