دیس میں اب جمہوری فن ہے
آرمی کا تو یہ بچپن ہے
ظلم و ستم ہے جمہوری جو
ناگ کا یہ زہریلا پھن ہے
غربت ہی کو جرم بنایا
یہ شرفا کا چال چلن ہے
نا انصافی اور تفاوت
ایوانوں کا جھوٹا پن ہے
آگ جہاں پہ بڑھک گئی عادل
میرے وطن کا یہ آنگن ہے

0
3