پہلے لفظوں کو تولتا ہوں میں |
پھر کوئی بات بولتا ہوں میں |
نام اردو ہے اس زمانے میں |
پہلے کہتے تھے ریختہ ہوں میں |
مجھ کو رزق حلال دے یا رب |
یہ دعا روز مانگتا ہوں میں |
تم تو مٹی میں بیج ڈالتے ہو |
اس کو مٹی میں پالتا ہوں میں |
اپنے ماضی سے خوف آتا ہے |
اپنے سائے سے بھاگتا ہوں میں |
یوں دکھاتا ہوں داغ چہرے کے |
لوگ کہتے ہیں آئینہ ہوں میں |
کام آسان پھر نہیں لگتا |
کام جب کر کے دیکھتا ہوں میں |
پہلے رہتا تھا کوئی اور یہاں |
اب کسی اور کا پتہ ہوں میں |
کر چکا ہے وفا مری تسلیم |
یہ جو کہتا ہے بے وفا ہوں میں |
مجھ کو تعمیر تھا کیا کس نے |
کس کے حصے میں آرہا ہوں میں |
نام لیوا نہیں ہے آج ان کا |
کل جو کہتے تھے کہ خدا ہوں میں |
تیرگی ختم کرنے کی کوشش |
کرتا رہتا ہوں اک دیا ہوں میں |
معلومات