ہیں رمضان کے دن بڑی برکتوں کے
خدا کی عطا کے ہیں اور رحمتوں کے
نصیبوں سے پھر یہ ملا ہے مہینہ
اٹھائیں مزے رب کی سب نعمتوں کے
ہے ابلیس بھی قید میں اس مہینے
یہ دن تو گناہوں سے ہیں نفرتوں کے
شبِ قدر کا ہم کو تحفہ ملا ہے
بڑے مرتبے ہیں حسیں ساعتوں کے
مساجد کی رونق بڑھی آج پھر سے
ہوئے دور اندھیرے سبھی غفلتوں کے
ہے بچوں کو بھی شوق روزے کا کتنا
نئے رنگ ہیں ان نئی چاہتوں کے
کرو قدر رمضان کی اپنے دل سے
ملیں گے مزے کل کو پھر جنتوں گے

0
15