ہر سو فضا میں آپؐ کے مدحت کی دھوم ہے
عشق نبیؐ میں انس و عقیدت کی دھوم ہے
بزم و جلوس میں چلی سیرتؐ کی دھوم ہے
نذرانہ ء سلام کی قرأت کی دھوم ہے
فاقہ کشوں یتیموں پہ آقاؐ ہیں مہرباں
نادار و ناتواں پہ سخاوت کی دھوم ہے
خیرالانامؐ اور وہ خیرالوریؐ بھی ہیں
اعلی تبار شان نبوت کی دھوم ہے
میلادؐ کی یہ محفلیں جزبوں میں لائے رنگ
دامن نبیؐ کا تھامنے طاعت کی دھوم ہے
صادق لقب سے ہوگئے معروف کل جہاں
سرکار مصطفیؐ کے دیانت کی دھوم ہے
نبیوں میں عالی مرتبہ ناصؔر حضورؐ کا
سردار انبیاؐء کے فضیلت کی دھوم ہے

0
7