یہ بستی نہیں اب ہے رہنے کے قابل |
مکیں اب نہیں ظلم سہنے کے قابل |
کہانی وطن کی سبھی کو پتہ ہے |
رہا کچھ نہیں اب تو کہنے کے قابل |
سیاست سے لے کر ریاست تلک تو |
رہا کچھ نہیں اب تو چلنے کے قابل |
ہراک نے ہے کھایا یہاں تو خوشی سے |
بچا کچھ نہیں اب تو کھانے کے قابل |
چمن جس کو لوٹے اسی کا ہی مالی |
چمن پھر نہیں وہ تو پھلنے کے قابل |
لکھے گا جو اس سے ذرا کچھ بھی آگے |
نہیں ہوگا بالکل وہ پڑھنے کے قابل |
عوامی ارادے جو ہو جائیں پورے |
وطن پھر بنے گا یہ رہنے کے قابل |
GMKHAN |
معلومات