یہ جو دیوار ہے ہمارے بیچ |
سلسلہ وار ہے ہمارے بیچ |
نفرتیں ، بغض، اور حسد، کینہ |
کیسا بازار ہے ہمارے بیچ |
ہمکو دشمن نے مات دی کیسے |
کون غدار ہے ہمارے بیچ |
چھوٹی چھوٹی سی دینی باتوں پر |
بحث و تکرار ہے ہمارے بیچ |
سر تو کربل میں کٹ گیا لیکن |
باقی دستار ہے ہمارے بیچ |
لفظ واپس پلٹ نہیں سکتے |
بات بے کار ہے ہمارے بیچ |
فرقہ بندی کا بول بالا ہے |
دین بیمار ہے ہمارے بیچ |
ماشا اللّٰہ یہ رنگ محفل کا |
اپنا ہر یار ہے ہمارے بیچ |
معلومات