فاختہ ٹہنی پہ آ بیٹھی
ساتھ میں چڑیا بھی جا بیٹھی
دونوں تھیں حیران بہت
رستے سے انجان بہت
گھر بھی ان کو جانا تھا
پنکی کو بھی پانا تھا
پنکی رستہ بھول گئی
شاید آنکھ میں دھول گئی
کافی دیر لگا دی تو نے
خوار کیا ہے تیری خو نے
چوں چوں چوں چوں کرتی آئی
خوف سے وہ ڈرتی آئی
اب ہم اپنا سفر کریں گی
رب کا خاص شکر کریں گی
منزل کر دی ہے آسان
اللہ پاک کا ہے احسان

0
73