بے چین سا دل کو چین ملا تم پاس مرے جو آئی ہو |
اک جنت سا محسوس ہوا تم مجھ سے جو نظریں ملائی ہو |
جو درد تھا دل میں محبت کا وہ بھی تو ہوا ہے آج ختم |
تم جام جو عشق کا مجھ کو یوں سینے سے لگا کے پلائی ہو |
جس راہ میں ڈھونڈنے میں نکلوں تم جیسی حسیں لڑکی کو کہیں |
جس سمت بھی جاکر میں دیکھوں تم تک ہی میری رسائی ہو |
میں دل میں تمہارے چہرے کی تصویر بنا کے رکھا ہوں |
کیا تم بھی مری تصویر اپنے اس دل میں کہیں پے بنائی ہو |
اب چھوڑ کے ظالم دنیا کو یونسؔ چلو اب کہیں دور چلیں |
نا ہو گا کوئی بھی شخص وہاں بس تیری مری تنہائی ہو |
معلومات