کیا بھلا اور کیا برا سمجھے |
ماں کی ممتا کو جو ریا سمجھے |
ماں کی خدمت کرو ہمیشہ تم |
چاہئے رب کی جو رضا ، سمجھے |
عرش کانپے زمین پھٹ جائے |
گر ہو ماں پر کبھی جفا ، سمجھے |
پھر نہ چین و سکون پاؤ گے |
تم سے گر ماں ہوئی خفا ، سمجھے |
دین و دنیا کی ابتدا ہے ماں |
یہ نہ سمجھے اگر تو کیا سمجھے! |
خلد رکھی ہے ماں کے قدموں میں |
کیوں نہ تم ماں کا مرتبہ سمجھے؟ |
ساری دنیا میں پاؤ گے عزت |
ماں کی ہر وقت لو دعا ، سمجھے |
جسم کا خوں پلایا ہے ماں نے |
تب ملی ہے تمہیں بقا ، سمجھے |
درد و غم ہو کہ ہو پریشانی |
ماں ہمیشہ ، کہے بنا ؛ سمجھے |
کوئ مجھ کو سمجھ نہیں پایا |
ایک ماں ہی ہے جو سدا ، سمجھے |
میں ہمیشہ اماں میں رہتا ہوں |
سنگ جو ماں کی ہے دعا ، سمجھے |
ماں کو ناراض تم نہ کرنا کبھی |
قول ہے یہ خدا کا ، کیا سمجھے؟ |
خود سے جب ہارنے لگا رہبر |
تب دیا ماں نے حوصلہ ، سمجھے |
معلومات