اسلام کی بقا کے لئے سر کٹا دیا |
سیدؑ نے رب کی راہ میں سب کچھ لُٹا دیا |
پورا گھرانہ رب کے لئے وقف کر دیا |
حق یوں بلند کِیا ہے کہ باطل جھکا دیا |
اللّٰہ نے جو وعدہ لیا تھا خلیلؑ سے |
مولاؑ نے کربلا میں وہ وعدہ نبھا دیا |
میدانِ کربلا جو کہ بنجر زمین تھی |
گلشن نے سیّدہؑ کے اُسے بھی سجا دیا |
بازو کٹے کہیں تو کہیں سر جدا ہوے |
ایسے ہی سارے کنبے نے باطل بھگا دیا |
اب جا رہا ہوں میں بھی شہادت کے واسطے |
مولاؑ نے سارے کنبے کو خطبہ سنا دیا |
اکبؑر بھی آ گئے ہیں کہ وقتِ اذاں ہوا |
ایسی اذان دی ہے کہ سب کو رُلا دیا |
لاکھوں سلام آلِ محمدﷺ پہ ہو میاؔں |
جس نے نبیﷺ کے دین پہ پہرہ بٹھا دیا |
میاؔں حمزہ |
معلومات