| جو انجان مجھ سے ہوئے جا رہے ہیں |
| سکوں وہ تبھی تو نہیں پا رہے ہیں |
| جنہیں یاد آنے کی فرصت نہیں تھی |
| "کئی دن سے اکثر وہ یاد آرہے ہیں" |
| وہ کرنا نہیں چاہتے عشق ضائع |
| ولے مجھ سے دامن بچا جا رہے ہیں |
| خوشی سے ہٹالی تھی مجھ سے توجّہ |
| تو کس بات پر جانے پچھتا رہے ہیں |
| نہیں ہے گوارا مجھے چھوڑ دینا |
| تو کیوں ساتھ رہنے سے کترا رہے ہیں |
| مجھے غیر کر ڈالا اتنا ستایا |
| دمِ واپسی ہے تو اپنا رہے ہیں |
| قسم دے رہے ہیں، ذکیؔ مان جاؤ |
| یہ ہم مان کر پھر دغا کھا رہے ہیں |
معلومات