| نفس قابو تو بلاوا بھی ہو شاہاں میرا |
| منتظر ہے درِ فردوس پہ رضواں میرا |
| حکمِ رب اور ہو سنت پہ عمل پھر کیسے |
| دو جہاں میں بھی چمک جائے نصیباں میرا |
| شانِ مومن طلبِ دین سے ظاہر ہوتی |
| فکرِ امت سے ہی ہو قلب جو رخشاں میرا |
| شیخِ مرشد کی اطاعت میں مٹادوں خود کو |
| من مراتب کے لئے پاؤں بھی کوشاں میرا |
| دینِ اسلام کی خاطر ہی ہیں جزبے ناصؔر |
| واسطے حق کے رہے سینہ یہ رقصاں میرا |
معلومات