جو بجلی سی دل کے ہوئی پار کیا تھی |
نظر تھی، انی تھی کہ تلوار، کیا تھی |
وہ تارے تھے جگنو تھے یا تیری آنکھیں |
تری زلف تھی یا شبِ تار کیا تھی |
یہ کھینچی ہیں جس نے قیامت کی قوسیں |
عنانِ زمانہ کی پرکار کیا تھی |
ہزار آزروئیں لہو ہو رہی تھیں |
جو تم نے کہا: سرخ سی دھار کیا تھی |
وہ میں رقص میں محو تھا پا بجولاں |
تجھے کیا بتاؤں وہ چھنکار کیا تھی |
مرے قہقہے ڈھل رہے تھے فغاں میں |
جنوں تھا کوئی میری گفتار کیا تھی |
معلومات