تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
عروض
بلاگ
12 جنوری 2025
قطعہ
Muhammad Naseem Ashraf
@NaseemSaifi
حساس دل
ملا ہے تجھے دل دھڑکتا ہوا
کہ اے کاش ہوتا تڑپتا ہوا
ملے تجھ کو حساس دل جو کہ ہو
محبت کی لو سے بھڑکتا ہوا
1
7
96
16 جون 2026
#1
Muhammad Naseem Ashraf
@NaseemSaifi
یہ اشعار علامہ اقبال کے اندازِ فکر کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں مادی زندگی کے مقابلے میں با مقصد اور جذباتی زندگی کی دعا کی گئی ہے۔ ان اشعار میں ایک ایسے حساس دل کی آرزو کی گئی ہے جو انسانیت کے درد اور عشقِ حقیقی کی آگ میں تڑپتا اور روشن رہتا ہے۔
0
16 جون 2026
#2
Arshad H Rashid
@Arshad1
جناب اگر آپ کو اپنے ہر شعر کی تشریح خود ہی لکھ کے سمجھانی پڑتی ہے تو اس سے تو بہتر ہے آپ یہ نثر ہی لکھ دیا کریں -
شعر تو وہ چیز ہوتا ہے، بقولِ شاعر
مزا کہنے کا جب ہے اک کہے اور دوسرا سمجھے
0
16 جون 2026
#3
Muhammad Naseem Ashraf
@NaseemSaifi
جی بجا فرمایا آپ نے -حضرت ویسے نثر کے علاوہ ان دو اشعار بارے آپ کی کیا رائے ہے؟
ترے تن میں ہے دل دھڑکتا ہوا
خدا تجھ کو دے دل تڑپتا ہوا
ملے تجھ کو حساس دل جو کہ ہو
محبت کی لو سے بھڑکتا ہوا
0
16 جون 2026
#4
Arshad H Rashid
@Arshad1
ترے تن میں ہے دل دھڑکتا ہوا
خدا تجھ کو دے دل تڑپتا ہوا
ملے تجھ کو حساس دل جو کہ ہو
محبت کی لو سے بھڑکتا ہوا
حضرت برا مت مانیے گا اس سائٹ پہ شاعری نہیں ہورہی ہے محض قافیہ پیمائی ہے یا تُک بندی -
آپ کا یہ قطعہ بھی میرے نزدیک اسی زمرے میں آتا ہے -
سب سے پہلے تو دھڑکتا کا قافیہ تڑپتا نہیں ہوتا کیوں کہ دونوں میں حرف روی الگ ہے
پھر آپ اشعار کی بُنت دیکھیں
ترے تن میں ہے دل دھڑکتا ہوا
--- دل تو تن میں ہی دھڑکتا ہوا ہوتا ہے یہاں تن میں محض زوائد میں شمار ہوگا - یہ کچھ اس طرح ہوتا کہ
ملا ہے تجھے دل دھڑکتا ہوا - تب پھر بھی یہ مصرع بنتا -
خدا تجھ کو دے دل تڑپتا ہوا
-- دونوں مصرعوں میں دل کا لفظ آنا شاعر کی زباں دانی پہ سوال اٹھاتا ہے - اس مصرع میں دل نہیں آنا چاہیئے کیونکہ پہلے میں یہ لفظ استعمال ہو چکا ہے - یہ کچھ اس طرح کا ہونا چاہیے تھا "کہ اےکاش ہوتا تڑپتا ہوا "
دوسرا شعر پھر بھی گزارے لائق ہے مگر الفاظ کے چناؤ میں ایک کچا پن ہے -
ملے تجھ کو حساس دل جو کہ ہو
محبت کی لو سے بھڑکتا ہوا
میں جانتا ہوں آپ کو میرا تبصرہ پسند نہیں آیا ہوگا - عموماً لوگوں کو نہیں آتا -
1
16 جون 2026
#5
Muhammad Naseem Ashraf
@NaseemSaifi
سر آپ کا تبصرہ میرے لئے قابل قدر ہے- میں نے قطعہ میں پہلے شعر کی آپ کی رہنمائی کے مطابق تصیح کردی -
آپ کے توجہ دلانے کے بعد میں علم قافیہ کا دوبارہ مطالعہ کررہا ہوں -
امید ہے آپ آئندہ بھی رہنمائی کرتے رہیں گے۔
0
16 جون 2026
#6
Arshad H Rashid
@Arshad1
ملا ہے تجھ کو، یہ جو ایک دل دھڑکتا ہوا
خدا کرے کہ سدا ہی رہے مہکتا ہوا
بسا رہے کسی احساس میں معطر یہ
محبتوں کی ضیا سے رہے چمکتا ہوا
1
16 جون 2026
#7
Muhammad Naseem Ashraf
@NaseemSaifi
آمین ۔
0
معلومات
معلومات