میرے بدن میں اے خدا جب تک یہ دم رہے
ہر آن کربلا کا مرے دل میں غم رہے
تیرے حضور یا خدا سر سجدہ ریز ہو
دل آستان سرورِ عالم پہ خم رہے
دنیا میں مجھ کو تو نے جو بخشیں ہیں عزتیں
روزِ جزا بھی اے خدا یونہی بھرم رہے
بہتر ہو میری آخرت ایسا بنا مجھے
ہر وقت تیری جستجو میں آنکھ نم رہے
بچتا رہوں گناہوں سے ہر وقت یا نبی
مجھ پر حضورِ والا نگاہِ کرم رہے
نظریں ہٹا عتیق تو دنیا کے رنگ سے
تیری نگاہ میں نبی کا بس حرم رہے

0
15