یہاں جو بن کے محبِ رسولؐ جیتا ہے
وہی حبیبِؐ خدا کا بڑا چہیتا ہے
یہ مہرو مہ، یہ کواکب، فلک، زمیں سب کچھ
"نبؐی کے نام پہ سارا نظام چلتا ہے"
سدا نوازِشِ پیہم سے سرفراز کیا
کرم چہار سُو بھی آپؐ کا جھلکتا ہے
تڑپ بھی ماہِئی بے آب کی طرح ہے گر
تو دل بے تابی میں امت کے ہی دھڑکتا ہے
قبول کر اے خدا جو دعا ہے ناصؔر کی
مدینہ جانے کی خواہش میں بس یہ روتا ہے

0
47