مصطفی منبعِ جودُ و بحرِ سخا ہیں
مالکِ کل ہیں وہ ،دو جہاں کے شہا ہیں
انکا ثانی نہیں ملتا کونین میں بھی
وہ امامِ رُسُل ہیں، وہ خیرالوری ہیں
مصطفی کی تو قسمیں ہے کھاتا خدا بھی
وہ تو خیرالبشر ہیں ،حبیبِ خدا ہیں
مصطفی کے فقیروں میں ہیں بادشاہ بھی
آقا بحرِ سخا ہیں،سراپا عطا ہیں
انکو اللہ نے ہے بنایا ہی ایسا
کہ وہ شمس الضحیٰ ہیں وہ بدرالدجی ہیں
کہتےصدیقُ فاروقُ عثمان سب ہیں
مصطفی دلربا، مصطفی رہنما ہیں
کر دیں عاجز پہ چشمِ کرم میرے آقا
آپ بحرِ سخا ہیں، سراپا عطا ہیں

0
4