یقیں کیسے کروں میں یہ رسول اللہ کی امت ہے
گری ہے آج یہ جس میں یہی تو قعرِ ذلت ہے
نظر دنیا پہ رکھتے ہیں خبر اپنی نہیں رکھتے
پتہ ان کو نہیں، ایسی خبرداری مصیبت ہے
رہِ حق چھوڑ کر دوزخ کے راہی بن گئے ہو کیوں
جسے تم علم سمجھے ہو حقیقت میں جہالت ہے
لگاتے ہو بہت فتوے بنے ہو آج کل مفتی
کھلے گی ایک دن سب پر تمھاری جو حقیقت ہے
بڑا مخلص بھی ہو مفلس، زمانے کو نہیں بھاتا
ہے جس کی جیب میں پیسہ اسی کی اب تو عزت ہے
بہت باغی بنے رب کے، کما لی ہے بہت دنیا
کرو اب آخرت کی فکر تم کو یہ نصیحت ہے
ہماری زندگی دائم نہیں رہنی ہمارے پاس
حوالے اس کو کرنا ہے اجل کی یہ امانت ہے

0
3