| اٹھا نفرت کا کیسا ایک شور ہے |
| بھائی بھائی سے رہتا دور ہے |
| گر چھڑ جائے نغمہ محبت کا |
| باقی نہ رہے گھن کی ڈگر ہے |
| محنت شرط کچھ پانے کے لئے |
| کوشش سے ہی ملتا ضرور ہے |
| ہوئی فضا اب عام ناانصافی کی |
| خاموش تماشائی پورا شہر ہے |
| منادی ہے نماز نیند سے افضل |
| لیکن ہوتی قضا اکثر فجر ہے |
| بیش بہا سرمایہ بچے ہی ناصر |
| پھر کیوں سرپرست بیفکر ہے |
معلومات