ولیوں کے سلطاں علی مشکل کشا
حیدرِ کرار وہ شیرِ خدا
رتبہ ہے اصحاب میں جن کا جدا
وہ علی ہیں فیض یابِ مصطفی
جو گدا کی جھولی بھرتے ہیں سدا
وہ علی ہیں منبعِ جود و سخا
وہ کہ جن کی حب ہی ہے حبِ نبی
وہ علی ہیں زوجِ بنتِ مصطفی
جن کے ڈر سے کانپتے کفار بھی
وہ علی ہیں بت شکن "مرحب" کشا
وہ جری ہیں "لا فتیٰ الا علی "
حق نما ہے ذوالفقارِ مرتضی
وہ علی ہیں باب شہرِ علم کا
حق علی کے ساتھ ہر آن و سدا
ان کا ہو فیضان عاجز کو عطا

0
12