میرے پیارے دلربا ہیں وہ امام احمد رضا
مرکزِ فیض و عطا ہیں وہ امام احمد رضا
ماحیِ بدعت ہیں وہ اور حامیِ سنت ہیں وہ
نائبِ غوث الورٰی ہیں وہ امام احمد رضا
عشقِ احمد میں فنا کر کے خودی کی ذات کو
عاشقوں کے پیشوا ہیں وہ امام احمد رضا
اِک طرف مفتیِ اعظم اک طرف رحمانی میاں
بیچ میں جلوہ نما ہیں وہ امام احمد رضا
مرکزِ جود و سخا ہے ان کا پیارا آستاں
عالموں کے رہنما ہیں وہ امام احمد رضا
ان کے صدقے ہی گدا پر لاکھوں رحمت ہے سدا
بیکسوں کے غم زِدا ہیں وہ امام احمد رضا
نعتیہ دیوان سے سیکھی ہے لاکھوں ہی نے نعت
عاشقِ خیر الورٰی ﷺ ہیں وہ امام احمد رضا
دینِ حق کو ان سے بھی بخشی خدا نے ہیں جِلا
ہاں، مجدد حاضرہ ہیں وہ امام احمد رضا
دشمنوں کا ہو مجھے کیا خطرہ اور کوئی ملال
ہاں، جو میرے پاسباں ہیں وہ امام احمد رضا
آپ پیارے مصطفیٰ ﷺ کا پیارا سا اک معجزہ
مرجعِ خلقِ خدا ہیں وہ امام احمد رضا
پیکرِ سنت ہے وہ اور عالمِ سنت ہے وہ
صوفیوں کے رہنما ہیں وہ امام احمد رضا
سینوں کو زندگانی ہے ملی ان کے طفیل
سنیوں کے روح و جاں ہیں وہ امام احمد رضا
خوف نہ کرنا ذرا بھی اے رضا کے نور تو
تیرے ہی تو دلربا ہیں وہ امام احمد رضا
سگ رضا نور علی عطاری رضوی
12 ستمبر 2023
25 صفر المظفر 1445ھ

0
32