| تم نے دیکھا تھا وہاں آنکھ دبانا میرا |
| اس کا مطلب ہے لگا ٹھیک نشانہ میرا |
| اس سے پہلے کے زمانے کا مجھے علم نہیں |
| اس سے آگے کا زمانہ ہے زمانہ میرا |
| مجھ سے ملتا ہے ترا غم یوں گرمجوشی سے |
| جیسے ملتا ہو کوئی یار پرانا میرا |
| میری باتوں کو تبسم میں اڑانے والے |
| کاش بھا جائے تجھے بات سنانا میرا |
| مجھ سے ملتے بھی رہیں اور ذرا شک بھی نہ ہو |
| اپنے لوگوں کو غلط حلیہ بتانا میرا |
معلومات