محمد سے کوئی نسبت بجز ایمان گھٹیا سا |
وہ ہیں کردارِ لاثانی ہوں میں انسان گھٹیا سا |
ہماری آنکھ میں اترے دلِ آزاد کا موسم |
کہ دِکھتا ہی نہیں ہم کو برا انسان گھٹیا سا |
نبی کے چاہنے والوں کے بد اعمال ہوں توبہ |
ذرا رو کے گرا دو سر سے سب سامان گھٹیا سا |
نبی کی چاہتوں میں گم ہیں تو بس گم ہیں روز و شب |
نہیں اپنے دلوں میں خلد کا ارمان گھٹیا سا |
چلو دیکھیں ہمارے حق میں اذنِ حق ہو کیا باصر |
کہ اعلی در پہ پھیلایا تو ہے دامان گھٹیا سا |
معلومات