| ہر اک در سے جو افضل ہے وہی ہے فاطمہ کا در |
| یہی ہے مصطفیٰ کا در یہی آلِ عبا کا در |
| مقامِ سیدہ کی ہم فضیلت کیا بتائیں اب |
| عطا کوثر جہاں سے ہو وہ بے شک کبرِیا کا در |
| بھٹک جاؤ کبھی تم بھی تو حُر کو یاد کر لینا |
| ملے گی راہِ حق اُن کو جو سمجھیں گے ہُدیٰ کا در |
| پکارو گے اگر دل سے تو مشکل لوٹ جائے گی |
| کہ یہ ہے ہل اتیٰ کا در یہی مشکل کُشا کا در |
| نہیں مایُوس ہونا اب وَسِیلَہ مل گیا تم کو |
| کہ لے لو وَاسْطَہ اُن کا یہی تو ہے دعا کا در |
| ہے پَیمانَہ یہ عِصْمَت کا تو عَظْمَت کا یہ درجہ ہے |
| طَہارَت کی ضَمانَت ہے تو وہ ہے اِنَّما کا در |
| کبھی باقر نہ گھبرانا مودت ہو اگر دل میں |
| کے آمد کا ہے یہ رستہ یہی تو ہے عطا کا در |
معلومات