اہل ولا کے واسطے موقعہ دعا کا ہے
پڑھئیے درود، جشن امام رضا (ع) کا ہے
شرطوں میں ایک شرط ہیں وہ لا الہ کی
کتنا عظیم دیکھیے رتبہ رضا(ع) کا ہے
کس نے کہا امام کی شاہی نہیں رہی
سکہ جہاں میں آج بھی چلتا رضا (ع) کا ہے
دربار میں امام کے اشعار یہ پڑھوں
مولا رضا(ع) یہ مدعا تیرے گدا کا ہے
مانگو مراد باب حوائج کے نام پر
ہم سب کے پاس پختہ وسیلہ رضا (ع) کا ہے
ہیں منحصر رضا (ع) کی رضا پر یہ سب نظام
ہے ملک تو خدا کا تصرّف رضا (ع) کا ہے
ہو زندگی کے ساتھ بھی مرنے کے بعد بھی
بس ہے سہارا ایک وہ آل عبا کا ہے
ہر مرحلے پہ حرفِ دعا کام آ گیا
تجھ پر کرم ظہیر مسلسل رضا(ع) کا ہے

0
1