خطا کا پُتلا ہوں مولا، گُناہگار ہُوں میں |
تِرا کرم مُجھے درکار تار تار ہُوں میں |
یہ دُنیا دار مُجھے یُوں حقِیر مانتے ہیں |
گُلوں کے بِیچ میں جیسے کہ ایک خار ہُوں میں |
تمام عُمر گُزاری ہے دِل دُکھاتے ہُوئے |
نہِیں ہے جِس میں کشِش ایسا کاروبار ہُوں میں |
مُجھے بھی اپنے مُحمدﷺ کے درس دِکھلا دے |
یہ آس رکھے ہُوئے ہُوں اُمیدوار ہُوں میں |
عطا کِیا ہے مُجھے، اور بھی نوازے جا |
دُکھی دِلوں کی ہُوں دھڑکن، دبی پُکار ہُوں میں |
مُجھے غُرُور سے اپنی پناہ میں رکھنا |
میں اِک حقِیر سا بندہ ہُوں، خاکسار ہُوں میں |
رشِید فیصلہ احمدﷺ پہ بھی جو چھوڑے خُدا |
کرُوں گا سامنا کیسے کہ داغدار ہُوں میں |
رشِید حسرتؔ |
معلومات