جانِ ہستی مصطفیٰ ہیں وجہہ کن صلے علیٰ |
خبریں جن کی لے کے آئے پہلے تھے جو انبیا |
ہے مدینہ تھا جو یثرب آمدِ سرکار سے |
محزنِ جود و سخا یعنی حبیبِ کبر یا |
آنکھیں بینا ہو گئیں ان کے لعابِ پاک سے |
شمعِ حق پیارے مسیحا دردِ دل کی ہیں دوا |
مامنِ غم جو نظارہ ہے شکستہ قلب کو |
وہ ہے حسنِ الضحیٰ عکسِ جمالِ کبریا |
جان و دل ہے قرباں میرا شہرِ جاناں کے لیے |
نور کی سرکار جس جا اور گھرانہ نور کا |
ہے مدینے جان میری جلوہ گاہِ طور سن |
گم ہے یادِ دلربا گر زندگی ہے بے مزہ |
مضطرب رہتا ہے یہ من ہجر میں سرکار کے |
کب بلاوا لے کے آئے جانِ جاں سے پھر ہوا |
آرزو محمود تیری جستجو صبح و مسا |
دوسریٰ میں ہے نگینہ روضہ ہی دلدار کا |
معلومات