زمانہ ہو گیا شیدا مجدد الف ثانی کا
کھنکتا ہر طرف سکّہ مجدد الف ثانی کا
مٹایا دینِ اکبر کو جِلا ایمان کو دے دی
بڑا احسان ہے واللہ مجدد الف ثانی کا
بھٹک سکتا نہیں جس پر نگاہِ ناز رکھتے ہیں
دلِ بسمل پہ ہے قبضہ مجدد الف ثانی کا
فنا میں ہو گیا ہوں اس طرح انکی محبت میں
جدھر دیکھوں ادھر جلوہ مجدد الف ثانی کا
عطا کرتے ہیں بن مانگے سخی کا آستانہ ہے
خوشی میں جھومتا منگتا مجدد الف ثانی کا
خدا نے باخدا جن کو ولایت سے نوازا ہے
عظیم الشان ہے رتبہ مجدد الف ثانی کا
برستی رحمتِ مولیٰ فرشتے بالیقیں آتے
سنو! نورانی ہے روضہ مجدد الف ثانی کا
چلو! سر ہند چلتے ہیں تصدق! شیخ کے در پر
جہاں گزرا ہے ہر لمحہ مجدد الف ثانی کا

0
83