| میں تجھ سے جو مانگوں تو یہی مانگوں کہ مجھ کو |
| محتاج نہ کرنا کسی دنیاوی خدا کا |
| دنیا کے مصائب سے اگر جھکنے لگوں تو |
| ہاتھوں میں تھما دینا عصا اپنی عطا کا |
| کمزور جو پڑنے لگے آواز تو میری |
| دنیا میں بڑھا دینا اثر میری صدا کا |
| آ جائے اگر وقت کڑا پیاروں پہ میرے |
| فضلوں میں پرو دینا بدن ان کی دعا کا |
| نمناک جو ہو جاؤں کبھی اپنوں سے مولا |
| آنکھوں سے مٹا دینا الم اپنے گدا کا |
| دنیا کی نگاہوں سے اگر گرنے لگوں تو |
| عزت کو بنا دینا شرف میری قبا کا |
| ہو جائیں اگر ہاتھ مرے خالی تو مولا |
| کشکول میں بھر دینا بھرم اپنی رضا کا |
معلومات