| مبارک مرحبا خیرُ الوریٰ تشریف لے آئے |
| زمیں پر تاجدارِ انبیاء تشریف لے آئے |
| زمیں مہکی، فلک جھوما، ستارے جگمگاتے ہیں |
| جہاں میں آج محبوبِ خدا تشریف لے آئے |
| یتیموں بے سہاروں کو سہارا مل گیا واللہ |
| وہ رحمت کے امیں، شاہِ ہدیٰ تشریف لے آئے |
| گنہ گارو مبارک ہو، محمد ﷺ مل گئے ہم کو |
| شفیعِ مجرماں، مشکل کشا تشریف لے آئے |
| عتیق اپنے خدا کی نعمتوں کا خوب چرچا کر |
| تری بخشش کے ضامن مصطفی تشریف لے آئے |
معلومات